سعودی عرب کے نائب وزیر برائے حج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ حج کے بعد 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دے دی جائے گی۔
نائب وزیر حج کے اعلان کے مطابق یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے، عمرہ زائرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب میں نماز کے اوقات میں بھی دکانیں اور کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سعودی ایوان صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہریوں کو انتظار سے بچانے کے لیے دکانیں کھلی رکھیں۔