|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2021

 ٹوکیو  اولمپکس 2020 شروع ہونے سے چند دن قبل  مزید 3 ایتھلیٹس عالمی وبا کورونا کا شکار  ہو گئے۔ منتظمین نے اولمپک ولیج میں مزید 3 کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ  میڈیا کنٹریکٹر اور دیگر اسٹاف سمیت اولمپکس سے متعلق افراد میں 10 کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے رکن ریو سیونگ من کا بھی ٹوکیو  پہنچنے پر ٹیسٹ مثبت آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ ریو سیونگ من نے ویکسی نیشن بھی کروائی ہوئی تھی۔

یاد  رہے کہ پچھلے سال کورونا وائرس کی وجہ سے ہی ٹوکیو اولمپکس کو ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے ٹوکیو اولمپکس کا آغاز تماشائیوں کے بغیر 23 جولائی سے ہوگا جس میں پاکستان کے بھی 10 کھلاڑی حصہ لیں گے۔