افغان رہنما حيدر ابدالی کا کہنا ہے کہ افغان فضائی کے ايک تہائی طیارے پرواز کے قابل نہيں، جب کہ امريکی گائيڈڈ راکٹ بھی ختم ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی پارليمانی دفاعی کميٹی کے چيئرمين حيدر ابدالی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ افغان فضائيہ کو طالبان کی پیش قدمی روکنے ميں شديد مشکلات کا سامنا ہے۔ امريکی فضائی حملوں ميں کمی بھی طالبان کی پيش قدمی کی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان نے روسی ساختہ کچھ ہيلی کاپٹر بھی گرائے۔ افغان حکومت کو ايئرپورٹ کے ليے امريکی مدد کی ضرورت ہے۔ جنگ میں افغان ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ افغان ایئر فورس کے ایک تہائی طیارے اڑنے کے قابل نہیں رہے۔
ابدالی کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل اسٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ہمیں ایئر فورس کے لیے امریکی مدد کی ضرورت ہے، پہلے 80 سے 90 فیصد فضائی حملے امریکی اور اتحادی کرتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 ڈرونز سمیت امریکی افواج کی واپسی سے فضائی حملے ممکن نہیں رہے۔ افغانستان نے مزید راکٹس اور ڈرونز کی درخواست کی ہے، لیکن بتایا گیا ہے کہ اس میں وقت لگے گا