|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2021

وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر رونی جیکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر جوبائیڈن کو صحت سے متعلق شدید نوعیت کا مسئلہ درپیش ہے جو مزید بگڑے گا۔

سابق صدور باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں وائٹ ہاؤس کے فزیشن رہنے والے ڈاکٹر رونی جیکسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شدید مسائل کے سبب امریکی صدر جوبائیڈن عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں ہیں۔

سابق ڈاکٹر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 79 برس کے بائیڈن کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ مستعفی ہوں، بائیڈن مستعفی نا ہوئے تو 25 ویں ترمیم کے ذریعے انہیں ہٹانا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جوبائیڈن بدھ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کئی بار اٹکے اور بھول پن کا شکار ہو گئے تھے، ایک ماہ پہلے بھی رپورٹر کو جواب دیتے ہوئے بائیڈن کو جیب سے پرچہ نکالنا پڑ گیا تھا۔