یران میں مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ لڑائی میں پاسداران انقلاب کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ لڑائی ایران کے جنوبی صوبے سیستان بلوچستان کے ضلع گونگ میں ہوئی۔
ایران کے سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے تفصیل نہیں بتائی۔
جس علاقے میں واقعہ پیش آیا وہ تہران سے ایک ہزار 250 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے جہاں بلوچ عسکریت پسندوں اور ایران کی فوج کے درمیان پہلے بھی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
سیستان بلوچستان کے علاقے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کی منشیات کے سمگلروں سے بھی لڑائی ہوتی رہتی ہے۔
اے پی کے مطابق یہ علاقہ افغانستان سے افیون اور ہیروئین کی سمگلنگ کا اہم روٹ ہے۔
ایران کے سیستان بلوچستان صوبے کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں جہاں سرحدی گارڈز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپوں کی خبریں بھی سامنے آتی ہیں۔
ڈاکوؤں سے لڑائی میں ایران کے چار فوجی اہلکار ہلاک
وقتِ اشاعت : July 25 – 2021