|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2021

اسلام آ با د /کو ئٹہ:وزیر اعظم پا کستان عمرا ن خان نے کہا ہے کہ ملک بھر اور بلو چستان کی صنعت و تجا رت و دیگر پیداواری شعبہ جا ت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی ان کی ترجیحا ت میں شامل ہیں پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کسی ملک اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے اولین شرط ہے ، قانونی تجا رت اور صنعتکاری کے فروغ کے لئے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی رہا ہے ۔وہ گزشتہ روز اسلام آ با د میں چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اچکزئی ،نا ئب صدر حا جی اختر کا کڑ اور سردار رحیم خلجی پر مشتمل وفد سے با ت چیت کر رہے تھے

ملاقات کے دوران چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ کے وفد کی جا نب سے وزیر اعظم عمرا ن خان کو بلو چستان میں قا نو نی تجا رت کے فروغ کے لئے چیمبر کے کردار سمیت مختلف امور سے متعلق بتا یا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وزیر اعظم پا کستان اور ان کی ٹیم ملک بھر اور خاص کر بلو چستان میں صنعت و تجا رت ،زراعت ،گلہ با نی سمیت دیگر پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر تے رہیں گے ،وفد کے شرکا ء نے درپیش مسائل سے بھی وزیر اعظم عمرا ن خان کو آ گا ہ کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ ان کا روز اول سے ہی کو شش ہے کہ ملک میں قا نو نی تجا رت کو فروغ دیا جا سکے کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی ملک اور صو بے کی معاشی تر قی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، انہوں نے کہا کہ کا روبا ری طبقہ کی ترقی سے ملک کی معاشی حالت میں بہتری آ ئے گی

 ملک بھر اور بلو چستان کی صنعت و تجا رت اور دیگر پیداواری شعبہ جا ت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فرا ہمی ان کی ترجیحا ت میں شامل ہیں پیداواری شعبہ جا ت کی ترقی کسی ملک اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے اولین شرط ہے ، قانونی تجا رت اور صنعتکاری کے فروغ کے لئے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کا کردار کلیدی رہا ہے۔دریں اثنا ء چیمبر آ ف کا مرس کے وفد نے وفا قی وزیر تجا رت عبدالرزاق دائود سے بھی ملا قات کی اور انہیں بلو چستان میں صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت سے آ گا ہ کیا اس موقع پر وفا قی وزیر تجا رت عبدالرزاق دائود نے یقین دہا نی کرا ئی کہ بلو چستان کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے خا تمہ کیلئے مو ثر اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں گے ۔علا وہ ازیں چیمبر آ ف کا مرس کے وفد نے چیئر مین سینیٹ میر صا دق سنجرا نی سے بھی گزشتہ روز ملاقات کی اور انہیں بتا یا کہ صو بے کی تجا رت پیشہ افراد کو ٹیکس دہا رے میں شامل کر انے کیلئے چیمبر آ ف کا مرس نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے

اسی لئے توایف بی آ ر کی جا نب سے کسٹم کو دئیے گئے ٹیکسز کے اہداف کو حاصل کر لیا گیا ہے بلکہ اہداف سے زائد روینیو اکھٹا کیا جا چکا ہے، انہوں نے بتا یا کہ چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ صو بے میں قانونی تجا رت کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کرداد ادا کر رہا ہے اس موقع پر سینیٹ چیئرمین میر صادق سنجرا نی نے چیمبر آ ف کا مرس کے تعاون سے ایف بی آ ر کے مقرر کر دہ ٹیکسز کے اہداف کے حصول اور قانونی تجا رت کے فروغ کو خوش آ ئند قرار دیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چیمبرکا مثبت کر دار مستقبل میں بھی جا ری رہے گا انہوں نے چیمبر کے وفد کو ٹیکسز کے اہداف کے حصول کیلئے ایف بی آ ر اور کسٹم حکام کے ساتھ تعاون اور قانونی تجا رت کے فروغ کیلئے نمایاں کردار پر شیلڈ بھی پیش کیا جسے چیمبر آ ف کا مرس کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبداللہ اور نا ئبصدر حا جی اختر کا کڑ نے وصول کیا ۔اس موقع پر چیمبر کے وفد میں شامل عہدیداران نے سینیٹ چیئر مین کا شکریہ بھی ادا کیا ۔