|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2021

عمان کے ساحل کے قریب نشانہ بننے والے آئل ٹینکر پر حملے کا الزام اسرائیل کی جانب سے ایران پر عائد کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے آئل ٹینکر پر حملے کی تردید کرتے ہوئے اسرائیلی الزام کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہیں، صیہونی ریاست نےعدم تحفظ، دہشت اور تشدد کو جنم دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ  نے کہا ہے کہ اسرائیل کے الزامات کا مقصد حقائق سے توجہ ہٹانا ہے۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکر پر جمعرات کو کیئے گئےحملے میں ٹینکر  کے عملے کے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔