امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغان پناہ گزینوں کیلئے ایک نیا پروگرام شروع کرے گی۔نیا مہاجرین پروگرام افغانستان میں امریکا کیساتھ کام کرنے والےافغانوں کیلئے ہوگا، امریکی فنڈڈ پروجیکٹس غیرملکی این جی اوز، غیر ملکی میڈیا کیلئے کام کرنے والے افغانیوں کیلئے ہوگا۔
عہدیدار کے مطابق درخواست دہندگان کو امریکی ایجنسیوں ، سینئر امریکی حکام ، غیرمیڈیا آؤٹ لیٹس سے ریفر کراناضروری ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ خارجہ نے افغان مہاجرین پروگرام کی رپورٹ پر ردعمل سےگریز کیا ہے
خبرایجنسی کے مطابق امریکا افغان مترجموں، ان کے اہل خانہ کو اسپیشل امیگریشن پروگرا م کےتحت ویزے دے رہا ہے، افغانستان سے2ہزارایس آئی وی درخواستیں منظوری کےحتمی مراحل میں ہیں۔