افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم مقام افغان وزیر دفاع کے گھر پرحملہ اور دھماکے میں 4افراد ہلاک، 20زخمی ہوگئے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق تمام حملہ آور مارے گئے، آپریشن ختم کر کے علاقہ کلیئر کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے بعد فوری طور پر علاقے سے اہم شخصیات کونکال لیا گیا ہے۔
امریکا کی جانب سے کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔