لندن: بھارتی کورونا ڈیلٹا کی وجہ سے عالمی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو گئی جبکہ تیل کی قیمتیں گر گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق بھارتی کورونا نے عالمی معیشت پر بھی حملہ کر دیا۔ دنیا بھر کی اہم اسٹاک مارکیٹیں گرنا شروع ہو گئیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی۔
ڈیلٹا پھیلنے کی وجہ سے چین سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن اور نئی پابندیوں کے خدشہ کے سبب برینٹ کروڈ آئل 2.3 فیصد سے کم ہو کر 71 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس 2.7 فیصد سے کم ہو کر 69 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
فرینکفرٹ، نیویارک، ٹوکیو، ہانگ کانگ، شنگھائی اوریورو اسٹاکس مارکیٹوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بھارتی کورونا ڈیلٹا وائرس کے معاشی سرگرمیوں پر ممکنہ اثرات کے پیش نظر تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں اور بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو شدید نقصان ہوا۔
چین سمیت کئی ممالک کو ڈیلٹا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کا سامنا ہے۔ جو براہ راست معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ڈالر بھی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں گرنا شروع ہو گیا۔