|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2021

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں عالمی سطح پر قانونی جوازفراہم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کو افغانستان تشدد ختم کرنا ہو گا۔

دوسری جانب افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔