|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2021

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں شخصیات کے درمیان خطےکی سکیورٹی صورت حال اور استحکام سے متعلق مشترکا مقاصد کے حصول پر بات چیت ہوئی۔

جان کربی نے بتایا کہ لائیڈ آسٹن نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات کے حصول کے علاوہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع اور پاک فوج کے سربراہ نے پاک امریکا دفاعی تعلقات میں وسعت پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور  استحکام پر بھی بات کی۔