ازبکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف سے بھاگ کر آنے والے 84 افغان فوجی گرفتار کر لیے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے فوجیوں نے طالبان سے بھاگ کر ازبکستان میں پناہ لی تھی۔
اس حوالے سے ازبک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے مذکورہ 84 افغان فوجی زخمی تھے، جنہوں نے ازبک حکام سے طبی مدد مانگی۔