|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2021

افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے ایک بیان میں اشرف غنی کو سابق صدر کہتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ افغانستان سے جاچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں طالبان سے اپیل کی کہ وہ کابل میں داخل ہونے سے قبل مذاکرات کے لیے وقت دیں۔

عبداللہ عبداللہ نے ساتھ ہی افغان عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں۔