|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2021

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پُرامن اور جلد اقتدار کی منتقلی کے منتظر ہیں۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو میں سہیل شاہین نے کہا کہ ہم افغانستان میں خواتین کے حقوق کا احترام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ افغان شہریوں کی جان و مال محفوظ ہیں، قیادت نے جنگجوؤں کو کابل میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے مزید کہا کہ ہم اگلے کچھ دنوں میں پُرامن اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں۔