کیربیئن جزیرے ہیٹی میں 7.2 شدت کے طاقتور زلزلےکے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی ہے۔براعظم شمالی امریکا کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، گزشتہ روز آنے والے زلزلے نے ہیٹی میں ہر طرف تباہی مچا دی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 304 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں مٹی کا ڈھیر ہو گئی ہیں، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں 7 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
زلزلےکے مرکزکے قریب ترین بڑا شہر لیس کیز تھا جس کی آبادی 126،000 کے لگ بھگ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعدد زخمی افراد تاحال طبی امداد کے منتظر ہیں اور لوگ گرنے کے خوف سے رہائشی عمارتیں خالی بھی کر رہے ہیں۔