غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔ مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر شہریوں پر فائرنگ کی گئی جس سے متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین شہر میں پیش آیا۔
تین روز قبل جمعہ کو نابلس میں اسرائیلی فوج کی بلااشتعال فائرنگ میں 24 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سینکڑوں فلسطینی زخمی اور کئی شہید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح جمعہ کو بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔