|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2021

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد افغان کرنسی کی قدر گرگئی۔

طالبان سے قبل ایک افغان کرنسی کی قدر 2 روپے 40 پیسے کی تھی، جو اب ڈیڑھ روپے ہوگئی ہے۔

پشاور میں صدر کرنسی ایکسچینج حاجی گلاب کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ افغان کرنسی نہیں خرید رہے۔

صدر کرنسی ایکسچینج نے کہا کہ جو کرنسی لے رہا ہے وہ من مانے داموں خرید و فروخت کررہا ہے۔

حاجی گلاب نے کہا کہ حالات ایسے رہے تو افغانی کرنسی مزید گرے گی۔