|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2021

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کوتسلیم کرنےمیں جلدی نہیں کریں گے۔

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر امریکا سے رابطے میں ہیں۔

سفارتکار نے بتایا کہ روس رویہ دیکھ کر افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نےبھی افغانستان سے اپنے سفارت کاروں کو نکال لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خونریزی سے بچنے کیلئے افغانستان چھوڑ ا ہے۔

گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ، اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے۔