|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر  اتحادیوں کی جانب  سے بھی امریکا کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کی واپسی کے  فیصلے کی مذمت جارہی ہے۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ  افغانستان کی بدلتی صورتحال افغانوں کے ساتھ ساتھ جرمنی کے لیے بھی ڈرامائی، سخت اورخوفناک ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ کابل  پر طالبان کا قبضہ عالمی برادری کی ناکامی ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ جس طرح ہوا وہ ایک غلطی تھی جس کے نتائج عالمی برادری کو بھگتنا پڑسکتےہیں۔

ادھر فرانسیسی صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ روس، امریکا اور یورپ کے مؤثر انداز میں تعاون کے لیے ہم سب کچھ کریں گے کیونکہ ہمارے مفادات ایک ہیں، یہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لیے نہایت اہم ہے۔