|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

کابل: طالبان کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئےعام معافی کااعلان کردیا ہے۔ طالبان کا بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق سب کے لیے عام معافی ہے، اس لیے آپ  پورے اعتماد کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں امریکہ اور دیگر بین الاقوامی افواج کے ساتھ کام کرنے والے افراد بشمول حکومتی عہدیدار اور سرکاری حکام کو طالبان کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے اور ایسے افراد کی ایک بڑی تعداد کو مختلف ممالک کے طیاروں کے ذریعے ملک سے باہر لے جانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز افراتفری کے بعد بند کیے گئے کابل ایئر پورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھگدڑ میں کم از کم 5افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 3 امریکی طیارے کے پہیوں سے لٹکنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے فوجی نکالنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ جنگ ایک پانچویں صدر کو نہیں پکڑا سکتے۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ افغانستان میں حالات توقع سے جلدی خراب ہو گئے۔