|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں پناہ گزین دوسری ملکوں کی طرف جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر افغانوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا لیکن کچھ ممالک افغان پناہ گزینوں کی ممکنہ آمد کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ سرحد پر 295 کلومیٹر لمبی دیوار بنانے جا رہا ہے جس کے گرد خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

ترکی پہلے ہی ہزاروں شامی مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے تاہم اب افغان پناہ گزینوں کی آمد کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سب کو متحد ہونا ہو گا۔