|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

کابل: افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے کابل میں ایک اسپتال کا دورہ کرکے خواتین ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ دورے کے دوران افغان طالبان کمانڈر عبدالحمید حماسی نے اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے کام جاری رکھنےکی درخواست کی۔

عبدالحمید حماسی کا کہنا تھا کہ خواتین ڈاکٹرز بلاخوف اپنی ڈیوٹی نبھائیں، موجودہ نظام سے قبل اکثرخواتین ڈاکٹرز خوف زدہ تھیں لیکن اب انہیں بالکل نہیں ڈرنا چاہیے۔

طالبان کمانڈر نے مزید کہا کہ افغانستان کی خواتین ڈاکٹرز ہماری مائیں بہنیں ہیں۔