|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2021

افغان طالبان نے ملک میں صحافیوں کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کروادی۔

صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ طالبان نے صحافیوں کو نشانہ نہ بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا مزید کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کو میڈیا میں کام کرنے دینے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق یہ یقین دہانی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے کروائی گئی۔