|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2021

افغانستان میں حکومتی امور چلانے کیلئے حکمران کونسل کا قیام متوقع ہے۔ جس کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ ہوں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت چلانے کیلئے سابق دور جیسا نظام تشکیل دیں گے۔ ملا ہبت اللہ اخونزداہ کے نائب ممکنہ طور پر صدرہوں گے۔

افغان طالبان کے نائب امیروں میں ملا عبدالغنی برادر، مولوی یعقوب اور سراج الدین حقانی شامل۔ طالبان نے افغان فوج کے پائلٹس کو بھی دوبارہ فوج میں شامل کرنے کی دعوت دی ہے۔

افغانستان میں مستقبل کی حکومت کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی نے کابل میں گلبدین حکمت یار سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔