|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2021

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے خواتین کے حجاب سے متعلق وضاحت دی ہے۔برطانوی چینل اسکائی نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے افغانستان میں خواتین کے حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن حجاب پہننا ضروری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ برقعہ صرف حجاب نہیں ہے، حجاب کی مختلف اقسام ہیں جو برقعہ تک محدود نہیں ہیں، حجاب خواتین کی سکیورٹی کیلئے ہوگا

اس کے علاوہ سہیل شاہین نےکم عمر لڑکیوں سے مجاہدین کی زبردستی شادی کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔

 ٹوئٹرپر جاری بیان میں سہیل شاہین نے کہا کہ وہ تمام دعوے کہ افغانستان کی اسلامی امارت لوگوں کو اپنی کم عمر لڑکیوں کی شادی مجاہدین سے کرانے پر مجبور کرتی ہے یہ سراسر غلط ہے۔

سہیل شاہین نے اسے ایک یہ زہریلا پروپیگنڈا قرار دیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کسی ملک یا گروہ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی کے نامکمل پراجیکٹ یا انفرااسٹرکچر کا کام ہے تو وہ اسے مکمل کرے، یہ منصوبے عوام کے لیے ہیں۔