|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2021

امریکا، یورپی یونین اور 18 ملکوں نے افغان خواتین اور بچیوں کے حق میں مشترکا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے، طالبان ان کی حفاظت یقینی بنائیں۔

امریکا، یورپی یونین اور دیگر ملکوں کے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان بچیوں کی تعلیم، ملازمت، آزادانہ نقل و حرکت سے متعلق تشویش ہے۔

افغانستان پر قابض لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ خواتین اور بچیوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔

مشترکا اعلامیے پر آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، گوئٹے مالا، نیوزی لینڈ، سینیگال اورسوئٹزر لینڈ نے دستخط کیے ہیں۔