|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2021

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے انہوں نے کسی اسرائیلی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا۔

سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا کہ’ میں روزنہ کئی صحافیوں کو انٹرویو دیتا ہوں، کچھ صحافیوں نے شائد چہرے بھی چھپا رکھےہوں، لیکن میں نے ایسے کسی صحافی کو انٹرویو نہیں دیا جس نے کہا کہ اس کا تعلق اسرائیلی میڈیا سے ہے۔

قبل ازیں اسرائیل ٹائمز نے خبر دی تھی کہ سہیل شاہین نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام پذیر آخری یہودی کی حفاظت کی جائے گی۔

اسرائیلی ٹی وی کان نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا افغانستان میں اقلیتوں کے حقوق کا احترام کیا جائے گا، بشمول ملک کے آخری یہودی کے۔

خبر کے مطابق کان نیوز کے صحافی نے سہیل شاہین سے ٹیلی فون پر بات اور اپنے چینل کا نام بتایا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ چینل اسرائیل کا ہے۔

کان نیوز چینل نے بھی تصدیق کی کہ “ہم نے اپنی شناخت کان نیوز چینل کے طور پر کروائی لیکن، لیکن ہم نے اس بات پر زور نہیں دیا کہ ہم اسرائیلی میڈیا ہیں‘‘۔