ہیٹی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 تک پہنچ گئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار 915 کے قریب ہے.زلزلے کے بعد شدید بارشوں نے ہیٹی کے زلزلہ زدگان کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے زلزلے کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کے لیے جاری امدادی کاروائیوں کو مشکل بنا دیا ہے
حکام کے مطابق خیموں میں موجود زلزلہ زدگان کے لیے خوراک، خیموں اور ادویات کی شدید کمی ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق، مقامی اسپتالوں میں گنجائش کم پڑ گئی ہے۔ 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں 32 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے تھے۔ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔