|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2021

قلات:پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ قلات کے جنرل سیکرٹری صالح محمد خلجی کی قیادت میں ضلعی و تحصیل عہدیداروں عبدالحمید نیچاری،جاوید احمد دہوار تحصیل صدر ارباب شبیر احمد دہوار ودیگر پارٹی رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ قلات کے سابقہ جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور مغل سے ملاقات کی۔

قلاقات میں علاقائی مسائل اور سیاسی حوالے سے گفتگو ہوئی۔حاجی محمد انور مغل نے ضلعی و تحصیل قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی اور ضلعی قیادت کے لئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نوجوان کسی بھی پارٹی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے ضلعی قیادت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھوں میں دیکھ کر خوشی ہوئی ہمیں نوجوان طبقے کو سیاسی طور پر بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے نوجوان سیاسی میدان میں آگے ہوکر اپنے قوم اور ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی قلات کے جیالوں نے پارٹی کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہر مشکل وقتوں میں پارٹی کو سنبھالا ہیں جوکہ قابل تعریف ہیں۔