چین نے امریکا کو افغانستان میں بے یقینی کی صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیا، چینی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال کا ذمے دار امریکا ہے۔
افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نےکہا کہ امریکا نے سیاسی حل نکالے بغیر افغانستان کو چھوڑ دیا، طاقت کے استعمال اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے مسائل حل نہیں سنگین ہوتے ہیں۔
چین کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ توقع ہے طالبان سب قومیتوں کو ملا کر قابلِ قبول حکومت بنائیں گے، ایسٹ ترکستان اسلامی موومنٹ کو پناہ دینے جیسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔
تفصیلی انٹرویو آج شب 10 بجکر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔