|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2021

کوئٹہ: اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر عبد القدوس بزنجو نے گوادر میں خودکش دھماکے اور آواران میں پاک فوج کے گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کو ترقی کرتے دیکھنا نہیں چاہتے غیر ملکیوں کے پے رول پر کام کرنے والے لوگ بلوچ عوام کے دشمن ہیں۔

گوادر میں معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنایا گیامعصوم بچوں کی شہادت پر افسوس ہوا دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید بچوں کی مغفرت فرمائے۔

انہوں نے آواران میں پاک فوج کے گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنے بزدلانہ فعل سے باز آجائیں۔

انہوں نے کہاکہ کیپٹن کاشف اور پاک فوج کی قربانیاں کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گادہشتگرد اپنے مذموم عزائم سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے میں آواران میں پاک فوج کے گاڑی پر حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کی شہادت پرافسوس ہوا۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاکی ہے۔