|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2021

افغانستان سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں کا ہجوم اب بھی کابل ایئرپورٹ پر موجود ہے، افرا تفری اور مجمع میں پھنسے مزید 7 افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیٹو حکام کے مطابق انخلا کے دوران 7 دنوں میں کابل ایئرپورٹ کے اندر اور اردگرد 20 اموات ہوئی ہیں۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ پناہ دینے کے لیے پاکستان اور ترکی میں عارضی مراکز قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

برطانوی وزیر دفاع نے تمام لوگوں کو نکالنے سے ہاتھ کھڑے کردیے، کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملے کا خطرہ ہے۔

امریکا، جرمنی اور چین نے اپنے شہریوں کو ایئرپورٹ سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔