حاجی محمد ادریس کو افغانستان کے سینٹرل بینک کا قائم مقام گورنر بنا دیا گیا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان کہا کہ امارت اسلامی کی قیادت نے حاجی ادریس کو افغانستان کے سینٹرل بینک کی ذمہ داری دی ہے۔
ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ تقرری کا مقصد سرکاری اداروں اور بینکنگ کا نظام منظم کرنا اور عوامی مسائل حل کرنا ہے۔