کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے پیر کے روز پاکستان میں متعین یو این ایچ سی آر کے کنٹرری پرزنٹیٹوMs. Noriko Yoshidaنے ملاقات کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں یو این ایچ سی آر کی بلوچستان میں مہاجرین کے فلا ح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات،افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ممکنہ افغان مہاجرین کی بلوچستان آمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
یواین ایچ سی آر کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان افغان مہاجرین کی تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں سے ہرممکن تعاون جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مختلف اضلاع میں آباد مہاجرین کو صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
اس موقع Ms.Noriko Yoshidaنے بلوچستان حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ بلوچستان حکومت یہ سلسلہ اسی طرح جاری رکھے گے۔