کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملا قات میں اراکین سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی اور رابعہ نظامی بھی موجود تھے اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال اوردنوںصوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام سے رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
گور نر بلو چستان سید ظہور آغا نے کہا کہ سردست وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔