ایرانی یونین برائے تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کنندگان نے بیان دیا ہے کہ ایران نے طالبان کی درخواست کے بعد کچھ دن قبل افغانستان کو ایندھن کی فراہمی بحال کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق طالبان نے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات جاری رکھنے کا پیغام ایران کو بھیجا تھا۔
سیکیورٹی خدشات پر کچھ ایرانی تاجر محتاط تھے اور طالبان کی جانب سے ایرانی درآمدات پر 70 فیصد تک ٹیرف کم کرنے پر ایرانی برآمدات کچھ دن قبل شروع ہوئی ہیں۔