انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے اسرائیل کی جانب سے مئی میں غزہ کی 4 بلند عمارتوں پر حملے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل ان حملوں کے لیے عائد الزامات کے ثبوت پیش کرے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں مئی میں ہونے والے اسرائیلی حملو ں سے درجنوں خاندان بے گھر ہوئے اور بہت سے افراد کے روزگار تباہ ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے11مئی سے 15مئی تک غزہ میں چار بلند ترین عمارات پر حملے کئے تھے، اب اسرائیل ان عمارات پر حملوں کے لیے عائد الزامات کے ثبوت پیش کرے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں 10 مئی سے21 مئی تک 1500 اہداف پر حملے کئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں مئی میں اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی مارےگئے۔ اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والوں میں 66 بچوں سمیت 129 شہری شامل ہیں۔