سعودی عرب نے روس کے ساتھ فوجی تعاون کوفروغ دینے کے لیے معاہدہ کرلیا۔سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے روس پہنچے جہاں انہوں نے روسی وزیردفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پرتبادلہ خیال کیا اوراپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے روسی ہم منصب کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پربھی دستخط کیے جس کا مقصد فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔