|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2021

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ امریکا سیاسی اور سکیورٹی چینلز پر روزانہ کی بنیاد پر طالبان سے رابطے میں ہے۔جیک سلیوان نے کہا کہ ان تمام امریکیوں کو افغانستان سے نکال سکتے ہیں جو 31 اگست تک نکلنا چاہتے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اس وقت طالبان قیادت سے بات کرنے پرغور نہیں کررہے۔

دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ 31 اگست کے بعد غیر ملکی افواج کے رکنے کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں افغانستان سے نہ نکلے تو نتائج بھگتنے کو تیار رہیں۔ جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغانستان میں ہے حکومت نہیں بنائیں گے۔