|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2021

یوکرائن کے مسافر طیارے کو کابل سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہائی جیک کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کا طیارہ یوکرینی باشندوں کو نکالنے کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا تھا لیکن اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مبینہ اغواکار طیارے کو گزشتہ اتوار کو ایران لے گئے۔

روسی خبر ایجنسی نے یوکرائن کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے بتایا ہے کہ طیارہ کابل میں یوکرائن کے پھنسے ہوئے شہریوں کو لینے کے لیے گیا تھا، لیکن طیارہ نامعلوم مسافروں کو لے کر ایران کی طرف گیا ہے۔

ڈپٹی وزیر خارجہ یوکرائن کے مطابق شہریوں کو نکالنے کی ہماری 3 کوششیں نا کام ہوئیں۔ ہمارے شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔