اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہنا ہے کہ ہم افغانستان میں کام جاری رکھیں گے۔سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ دہائیوں سے افغان عوام کیلئے ان کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں عملے کے تحفظ اور افغان عوام کی مدد کیلئے جو ممکن ہوا کریں گے۔
دوسری جانب ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی بینک افغانستان کو 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔