|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2021

افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں کے باوجود امریکی فوجیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائیں۔ امریکہ کو اپنے انخلاء مکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس نقصان کے باوجود وہ امریکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کریں گے۔ طالبان نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کے تمام ایئر پورٹس پر واچ ٹاور قائم کیے جائیں گے۔

ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں میں طالبان کے کم از کم 28 ارکان جاں بحق ہوئے۔

کابل ایئرپورٹ پر جمعرات کو کو ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی فوجی سمیت 90 افراد  جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔