نیٹو سفارتکار نے افغان طالبان سے کابل دھماکے کے بعد داعش کے خلاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔نیٹو سفارتکار نے کہا کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہزاروں قیدیوں کو جیلوں سے باہر نکلنے کی اجازت دی تھی جن میں داعش کے بندے بھی شامل تھے۔
نیٹو سفارتکار نے کہا کہ افغانستان میں کنٹرول کے بعد سیکیورٹی طالبان کی ذمہ داری ہے۔ غیر ملکی فورسز کا مقصد شہریوں اورسفارتی عملے کو ڈیڈلائن سے پہلے نکالنا ہے۔
انہوں نے طالبان سے حکومتی قوانین اور ضابطہ اخلاق کے بارے میں اپنا موقف واضح کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔خوف اور پریشانی نے افغان شہریوں کو شدید ذہنی تناو میں دھکیل دیا ہے۔