افغانستان میں طالبان نے محکمۂ صحت کی خواتین ملازمین کو ڈیوٹی پر آنے کی اجازت دے دی۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے طالبان کی جانب سے ہدایت جاری کی ہے کہ مرکز اور صوبوں میں محکمۂ صحت کی خواتین ملازمین معمول کی طرح ڈیوٹی پر آ جائیں۔
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ اسلامی امارت کو محکمۂ صحت کی خواتین ملازمین کے دوبارہ ڈیوٹی پر آنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے شہریوں کو کابل میں سرکاری املاک، گاڑیاں، ہتھیار اور اسلحہ 1 ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ترجمان طالبان نے شہریوں سے کہا ہے کہ سرکاری اشیاء ایک ہفتے میں متعلقہ محکموں میں جمع کرا دی جائیں۔