افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک راکٹ حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ کےعلاقےمیں راکٹ حملہ ہوا جس میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں تاہم ان کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔
غیر ملکی میڈیا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں سے متعلق ابھی معلوم نہیں ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے اردگرد دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے تھے جس میں 90 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں ایئرپورٹ میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا تھا کہ داعش کے خلاف ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے۔