|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2021

کابل: حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کئے گئے جس کو امریکی دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا۔ پیر کی صبح کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر 5 راکٹ فائر کیے گئے جس کو امریکا کی جانب سے نصب کیے جانے والے دفاعی نظام نے ناکارہ بنادیا، راکٹ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب امریکی حکام نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا، 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں 170 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔