|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2021

کوئٹہ:چیف آف ساروان سابق وزیراعلیٰ ورکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر جبری گمشد گیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام کہا ہے کہ دنیا میں 30اگست کو گمشدہ افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، ریاستی تشدد، ماورائے عدالت قتل اور مسخ شدہ لاشیں، اِن کی طرزِ حکمرانی ہے، گم شدہ افراد کو منظر عام پہ لایا جائے اور ریاستی ظلم کے یہ دھندے بند کیے جائیں۔

دریں اثناء انہوں نے پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کی والدہ کے غمزدہ انتقال پراہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے، اللہ تعالی ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت آپ کو اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔