یورپین یونین نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارا تعمیراتی پروگرام معطل ہے۔
برسلز سے جاری یورپی یونین اعلامیہ کے مطابق طالبان اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیم ہے۔ انسانی حقوق کے احترام کے بغیر طالبان کو ریلیف نہیں ملے گا۔
یورپین یونین کے مطابق ای یو وزرا خارجہ اس ہفتے افغانستان پر بحث کریں گے۔ افغان مہاجرین پر پاکستان اور ایران سے گفتگو جاری ہے۔
یورپین یونین نے کہا کہ ہماری انسانی امداد این جی او کے ذریعے تقسیم ہوگی۔