|

وقتِ اشاعت :   August 30 – 2021

اٹلی کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے سے پوری عمارت تباہ ہوگئی۔ٹاورکے20ویں فلور پر لگی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر عمارت کے گرد موجود 20 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

ریسکیو عملے نے عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، 60 فٹ بلند عمارت میں  70 سے زائد فیملیاں رہائش پذیرتھیں۔مقامی مئیر کا کہنا ہے کہ زخمیوں یا اموات کی کوئی اطلاع نہیں ہے ، تاہم فائر فائٹرز کی ٹیم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر اپارٹمنٹ کو چیک کر رہے ہیں۔

60 میٹر بلند عمارت ایک حالیہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ تھی جسے مخصوص طرز پر تیار کیا گیا تھا جس کی چھت پر ایلومینیم سیل بھی شامل تھی ،جو آگ لگنے کے بعد جل کر سڑک پر ٹکڑوں میں گر گئیں۔

آگ بجھانے کے لیے 12 سے زائد فائر فائٹرز کی ٹیم نے کام کیا لیکن 3 گھنٹوں بعد بھی مکمل قابو پایا نہ جا سکا۔